فیروز والا: چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
فیروزوالا(نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی دیگر سامان لوٹ لیا۔ رچنا ٹاﺅن کے قریب ڈاکوﺅں نے بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری ذیشان اشفاق سے رقم اور موبائل چھین لیا، ڈاکوﺅں نے فریاد کے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے دکاندار جاوید احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ ڈاکو عبدالرشید کو لوٹ سے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈی پی او آفس کے باہر سے شہری کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔