”راستہ ایپ“ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگی: عارف نواز خان

لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خا ن نے کہا ہے کہ ماڈرن ٹیکنالوجی سے صوبے کے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں بہترین اصلاحات لائی جارہی ہیں ، ٹریفک پولیس لاہور کی” راستہ ایپلی کیشن“ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے بنائی گئی۔ ایپ ” راستہ “ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی ، ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈ آئی اعجاز حسین شاہ ، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر ، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یسین ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محسن حسن بٹ ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر، ڈی آئی جی آئی ٹی شارق کمال صدیقی ،سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد سمیت دیگر اعلی افسران موجود تھے جبکہ تقریب میںپی آئی ٹی بی کے وفد نے چئیرمین عمر سیف کی قیادت میں شرکت کی۔ ۔ تقریب میں رائے اعجاز احمد نے بتایا کہ ” راستہ“ ایپلی کیشن کو کوئی بھی شہری با آسانی اپنے موبائل فون میں ڈاون لوڈ کرسکتا ہے ۔چئیرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جس طرح سے خود کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ ڈیٹ کیا ہے اس کی مثال ملک میں کہیں اور نہیں ملتی ۔