ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

فیروزوالا(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے شام کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکراگیا۔ جس نوجوان حیدر علی جاں بحق اسکا بھائی زخمی ہوگیا۔ لاہور روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ارشد علی زخمی اسکی بیوی ہمیرا بی بی جاں بحق ہوگئی۔ موٹر سائیکل پھسل جانے سے ناصر علی اور اسکی والدہ زخمی ہوگئے۔