مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) بیوہ کو پنشن نہ دینے پر اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کو 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم٭نابینا افراد کو مختص کوٹہ کے مطابق نوکریاں نہ دینے کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب٭12 سال سے کم عمر طالبعلم کو نویں جماعت کا امتحان دینے کی اجازت نہ دینے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور اور سیکرٹری سے جواب طلب٭نادرا میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری، چیئرمین اور ڈی جی نادرا سے جواب طلب٭پرنسپل ڈاکٹر ہیلتھ کوارٹر گوجرانوالہ کو نوکری سے برخاست کرنے کے معاملے پر انکوائری کرانے کاحکم٭ سیکرٹری فنانس کو 3 ماہ میں صوبائی محکموں میں ٹیکنیکل آسامیوں کی اپ گریڈیشن کرنے کا حکم٭ شوگر ملوں کی طرف سے کرشنگ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب٭پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی نجی کمپنی میں تبدیلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج٭مستی گیٹ میں سرکاری اراضی پر پلازہ بنانے کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم، عملدرآمد رپورٹ طلب٭گردہ سکینڈل کیس، ڈاکٹر کشف ریاض کی درخواست ضمانت میں 20 دسمبر تک کیلئے توسیع٭ایس ایچ او تھانہ چوہنگ کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرنے کا حکم٭پیپلزپارٹی رہنما ثمینہ گھرکی کے بیٹے کی عبوری درخواست ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع٭باگڑکوٹ میں اراضی و اگزار کرانے کیلئے ریلوے کا آپریشن چیلنج ، حکم امتناعی جاری٭پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت مل گئی۔