مظفر گڑھ: آئل ٹینکر کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار طالب علم جاںبحق، ایک شدید زخمی

مظفر گڑھ: آئل ٹینکر کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار طالب علم جاںبحق، ایک شدید زخمی

مظفر گڑھ (صباح نیوز) چوک قریشی پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین طالب علم موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے طلباءکی عمر 12 سال سے 18 سال تھیں حادثے کے فوری بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لڑکی اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات خراب سڑکیں خستہ حال گاڑیوں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں قبل ازیں احمد پور شرقیہ میں 25 جون کو نیشنل ہائی وے آئل ٹینکر کے الٹنے سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 150سے زائد افراد جھلس کر جاںبحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
ٹینکر حادثہ