اغوا و تشدد کے واقعات میں ملوث متعدد افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر) اغوا و تشدد کے واقعات میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں بشیر وغیرہ نے محمداسلم کی بیٹی کو اغوا کرلیا۔ اسی علاقہ میں جاوید عرف کاکا نے ریاض کو دھمکیاں دیں۔ تھانہ ممتازآباد کے علاقہ میں عاطف نے غزالہ کو دھمکیاں دیں۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں سلیم وغیرہ نے شبانہ بی بی کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔