تیز رفتار گاڑی نے کھڑی کار کو ٹکر ماردی‘ ڈرائیور فرار

ساہوکا (نامہ نگار ) اڈا مراد علی کے قریب محمد یار سکنہ رسول پور کی کھڑی کار نمبری 4221/LEکو تیز رفتار کار نمبر ی5850/LEنے ٹکر مار دی جس سے گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ساہوکا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے