پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ایس ایچ اوتھانہ نیو ملتان کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی مسرت بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی اوراپنی والدہ کی مرضی سے خا دم حسین سے 14 ستمبر کو شادی کرلی جس سے قریبی رشتہ دارناخوش ہیں اورطلاق لینے کا مطالبہ تسلیم نہیں کرنے پر اس کو جان سے مارنے اوردیگرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے روکنے کاحکم دیاجائے۔