بادامی باغ ، مصری شاہ،باغبانپورہ اور بھاٹی سے 4 افراد کی نعشیں برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ بادامی باغ ،مصر ی شاہ ‘باغبانپورہ اور بھائی گیٹ میں 4افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے حقائق سامنے آ سکیں گے معلوم ہو اہے کہ تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں 36سالہ ، تھانہ مصری شاہ میں کے علاقہ میں 60 سالہ اور تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 45 سالہ نا معلوم شخص پر اسر ار طور پر ہلاک ہو گئے لاشوں کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں 1 شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا ۔ محمود بوٹی میں 50 سالہ شخص کی لاش کی موجودگی پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی متوفی کی شناخت نہ ہوسکی جس پر لاش مردہ خانے بھیجوا دی گئی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے متوفی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔