3 افراد گرفتار‘ شراب اور اسلحہ برآمد

3 افراد گرفتار‘ شراب اور اسلحہ برآمد

دنیاپور (نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر نے دوران گشت ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد مشتاق چدھڑ اور واجد شاہ کے قبضہ سے 60 لٹر شراب سے بھری کین برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا دوران جامع تلاشی مشتاق سے پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا علاوہ ازیں پولیس نے غلام یٰسین بلوچ سکنہ چک نمبر 301 ڈبلیو بی سے بھی پچاس لٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔