فیروز والا: ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی بنگلہ پلی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری عرفان سے 50 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ ڈاکو خانپور نہر کے قریب ٹرک ڈرائیور عمران سے نقدی اور موبائل اور صدام حسین، محسن علی اور عامر عباس دیگر افراد کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل، موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔