ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے انسانی سمگلر جہانگیر اسلم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایک خاتون صاعقہ نے درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے کو رقم وصول کر کے ترکی بھجوایا تھا اور اب اسے وہاں تشدد کر کے اورحراست میں رکھ کر تاوان مانگا جا رہا ہے۔ جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ احمد اب ترکی میں ہسپتال میں داخل ہے۔