ہائیکورٹ بار کی لائف ممبر شپ فیس 5 ہزار روپے کرنے کی متفقہ قرار داد منظور

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ بار کے جنرل ہائوس نے لائف ممبر شپ فیس 8ہزار/روپے سے کم کر کے5ہزارروپے کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ جنرل ہائوس اجلاس پیر مسعود چشتی صدر ہائیکورٹ بار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ جس میں محمد عرفان عارف شیخ نائب صدر،بیرسٹر محمد احمد قیوم سیکرٹری اور سید اختر حسین شیرازی فنانس سیکرٹری کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، چوہدری محمد رمضان ممبر پاکستان بار کونسل ، سید علی ریاض کرمانی ممبر پنجاب بار کونسل اور نادر سلطان میرالی ایڈووکیٹ مخیر ممبران اگر ایک دفعہ بار کے فنڈز میں حسب استطاعت حصہ ڈالیں تو بار مالی لحاظ سے خودکفیل ہو سکتی ہے۔ سید علی ریاض کرمانی ممبر پنجاب بار کونسل نے تجویز دی کہ وکالت ناموں پر بار کو ٹکٹ بیچنے چاہئیں۔ اس تجویز کو بھاری اکثریت نے منظور کیا۔