کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کے قاتل کو آج پھانسی دی جائیگی، اہل خانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی

کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کے  قاتل کو آج پھانسی دی جائیگی، اہل خانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی

لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کو قتل کرنے والے مجرم ذ والفقار علی کو آج صبح پھانسی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شکر گڑھ کے رہائشی ذوالفقار علی نے 1998 میں بارہ کہو اسلام آباد میں دو افراد مراتب اور رفیق کو قتل کیا تھا۔ مجرم کی جانب سے صدر پاکستان کو رحم کی اپیل کی گئی تھی جس کے مسترد ہونے کے بعد اس کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سپرٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اسد وڑائچ کے مطابق ملزم کے اہلخانہ سے اس کی آخری ملاقات کرا دی گئی ہے اور اسے ڈیتھ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔