کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم، 6گاڑیاں، 12موٹر سائیکل چوری

کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم، 6گاڑیاں، 12موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کئی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کے مال سے محروم کر دیا جبکہ چور 6گاڑیاں اور 12موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوئرمال کے علاقہ بلال گنج کے رہائشی ذوالفقار کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ، ٹائون شپ میں عمران اور اس کی فیملی سے4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مزنگ میں بابر سے 14لاکھ روپے،غازی آباد میں انیس کی دکان سے 5،گلبرگ میں عادل سے 90ہزار اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں عمار سے 86ہزار اور موبائل فون،سول لائن میں آفتاب، وحدت کالونی میں اعجاز سے 65ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں جاوید سے 60ہزارروپے اور موبائل فون،شمالی چھائونی میں حسن سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں سیف سے 42ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں احتشام سے 38ہزارروپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں علی رضا سے 28ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں نواز سے 20ہزارروپے اور موبائل فون ، ستوکتلہ ریونیو سوسائٹی میں عثمان کے جنرل سٹور میں گھس کر13ہزارروپے اور موبائل فون، نواب ٹائون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس اے میں خدا بخش کے گھرسے 16لاکھ جبکہ ڈیفنس اے سپر ٹائون میںشہزادکے گھر سے 9لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے ر اوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباڈ سے پرویز بٹ، شفیق آباد سے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق، کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب بھٹی کی کاریں جبکہاقبال ٹائون سے محمد علی ،مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، مغل پورہ سے محمد عامر ، مغلپورہ سے عمر حیات، لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ اور محمد صدیق ، شاہدرہ ٹائون سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔