ڈکیتی کے مقدمہ کی بجائے گمشدگی رپورٹ لکھنے پر ایس ایچ او سبزہ زار ، نائب محرر معطل

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے پر ایس ایچ او سبزہ زار عاطف ذوالفقار اورنائب محرر سبزہ زار زاہد حسین کو معطل کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیا۔کارروائی محسن رضا خان نامی شہری کی درخواست پر کی گئی ۔