ٹبی سٹی میں 60 سالہ شخص کی نعش برآمد

لاہور(نامہ نگار) 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں گزشتہ روز سڑک کنارے نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرادی گئی ۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشئی معلوم ہوتا تھا۔