ٹاپ سو بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے ’’شارپ کو پس ‘‘ ٹیموں نے کام شروع کر دیا

لاہور(نامہ نگار )شہر کے ٹاپ سو سے زائد بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ’’ شارپ کوپس‘‘ ٹیموں نے اپنا کام شروع کردیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ پولیس کو ان کریمنل پر فوکس کرنے کی ضرورت تھی،پولیس کام تو بہت کرتی ہے مگر مدعیوں کو مطمئن نہیں کرپاتی ۔ جس کے باعث کوئی بھی شہری بڑے بدمعاشوں کے خلاف گواہی دینے کو تیار نہیں ہوتا۔