میک اپ کے سامان میں غیر ملکی ادویات پاکستان لانے کے ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )چیئرمین ڈرگ کورٹ نے میک اپ کے سامان میں چھپا کر غیر ملکی ادویات پاکستان لانے کے الزام میں گرفتار عدیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کر ررکھاہے۔