ماموں کے پلاٹ پر قبضہ ، 2 بھانجوں کے دستخط فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور ہنجرا نے جعل سازی کے ذریعے 80سالہ ماموں کے پلاٹ پر قبضے کرنے والے دو بھانجوں کے دستخطوں کے نمونے اور انگوٹھوں کے نشانات تجزئیے کے لئے فرانزک اینڈ سائنس لیبارٹری کو بجھوا دئیے ۔ ساندہ کے رہائشی 80سالہ ڈاکٹر عزیز نے گزشتہ روز وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہو کراپنے بھانجوں حبیب الرحمن اور اسد ظہور کیخلاف بیان ریکارڈ کرایا ۔