مال مقدمہ خورد برد کرنے پر سابق ایس ایچ او باغبانپورہ سمیت 4 تھانیداروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نامہ نگار)باغبانپور ہ پو لیس نے مال مقدمہ خوردبردکرنے پرسابق ایس ایچ او صفدر سجاد سمیت چار تھانیداروں کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل باغبانپورہ کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے جس میں لکھوڈیر کے رہائشی بابر بٹ کاگن مین اور ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گیا تھا۔ا یس ایچ او باغبانپو رہ صفدر سجاد نے دوران تلاشی گن مین کی جیب سے بر آمد ہونے والی2لاکھ روپے رقم ،کلاشنکوف، گولیاں ،میگزین ، قیمتی گھڑی اور موبائل فون ایس آئی شوکت،اے ایس آئی شبیر اور ٹی اے ایس آئی فراز سے ملی بھگت کر کے خوردبرد کرلیاتھا۔ایس پی ڈسپلن کی انکوائری کے دوران الزام ثابت ہونے پر باغبانپور ہ پو لیس نے صفدر سجاد، ایس آئی شوکت،اے ایس آئی شبیر اور ٹی اے ایس آئی فراز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ پولیس نے تاحال کسی پٹی بند بھائی کو گرفتار نہیں کیا ۔