لاہور، فیروزوالا میں ٹریفک حادثات ، بچی سمیت 2 افراد ہلاک

لاہور + فیروزوالا(نامہ نگار ) ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میںکار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا محمد اشرف ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دریں اثناء لاہور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب رکشہ کے ساتھ تصادم میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔ لیکن ان کی چھ سالہ بیٹی غلام فاطمہ جاں بحق ہوگئی ۔ زخمی شکیل اور پروین بی بی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ شاہدرہ ٹائون میں رکشہ الٹنے سے ٹی او آر فیروزوالا ملک ادریس احمد زخمی ہوگئے ۔