قتل کے مجرم کو سزائے موت، 3منشیات فروشوں کو عمر قید

قتل کے مجرم کو سزائے موت، 3منشیات فروشوں کو عمر قید

فیروزوالا( نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تحصیل فیروزوالا نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سہیل احمد کو سزائے موت حکم سنایا ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ میں سہیل احمد نے 2012 میں جائیداد کے تنازعہ پرنصیر اللہ خان کو قتل کر دیا تھا ۔ مجرم سہیل کی والدہ کبری بی بی کو مقدمہ سے بری کر دیا ۔ دریں اثناء مختلف عدالتوں نے منشیات کے تین مجرموں سخاوت ، رمضان اور معراج دین کو عمر قید اور چار مجرموں اعجاز اور گلزار وغیرہ کو ایک ایک سال قی اور جرنہ کا حکم سنایا ۔