فیروزوالا:2افراد نے مخالف کو دہلیز پر قتل کر دیا

فیروزوالا( نامہ نگار) مقدمات کی پیروی کرنے سے باز آنے پر عالمگیر اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر قتل کر ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد میں عالمگیر اور اختر کے درمیان مقدمہ بازی تھی جس پر عالمگیر اور اس کے ساتھی قاسم نے اختر کو گھر سے باہر بلایا اور اسے گولیاں مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا ۔ جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔ مرید کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔