عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا 200 پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ڈ سڑکٹ اینڈ سیشن جج لاہورطارق افتخار نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور گواہان کو پیش نہ کرنے پر دو سو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا۔ جس میں کہا گیا غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔