سیالکوٹ: پتنگ بازی کے الزام پر گرفتار 9 سالہ بچے کی عبوری ضمانت منظور

سیالکوٹ: پتنگ بازی کے الزام پر گرفتار 9 سالہ بچے کی عبوری ضمانت منظور

سیالکوٹ(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ چوہدری محمد حسین نے تھانہ رنگپورہ کے نو سالہ بچے کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ تھانہ رنگپورہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدا حسین نے محلہ دھارووال کے مطاہر وسیم، مطاہر کے والد وسیم ، ابوبکر اور ندیم کے خلاف کائٹ فلائنگ آڈیننس کے دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز مطاہر وسیم کے وکیل امتیاز احمد بٹالوی نے عدالت میں مطاہر وسیم کا فارم ’’ب‘‘ جمع کروایا جس کے مطابق مطاہر وسیم کی تاریخ پیدائش 2فروری 2006ہے اور اس کی عمر سوا نو سال ہے۔ جس پر عدالت نے مطاہر وسیم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ پولیس کے مطابق مطاہر ابوبکر پتنگ بازی کررہے تھے۔