سانحہ یوحنا آباد: 2افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار،22 ملزم جیل بھیج دیئے گئے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آبادمیں دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار بائیس ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔پولیس نے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو پیش کیا۔جن میں اسلم سہوترا ،سلامت مسیح ،چاند حمید ،الیاس مسیح ،فیاض مسیح اور انمول لیاقت وغیرہ شامل ہیں۔