رشتہ داروں میں جھگڑے کے دوران 4 ماہ کا بچہ دادی کی گود سے گر کر جاں بحق

رشتہ داروں میں جھگڑے کے دوران 4 ماہ کا بچہ دادی کی گود سے گر کر جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) ہیئرکے علاقے میں رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران 4 ماہ کا بچہ دادی کی گود سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے رشتہ داروں نے جان بوجھ کر بچے کو نیچے پھینک کر مارا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیئر گاؤں کے علاقہ جھگیاں چاچو والیاں کے رہائشی دلدار کے گھر میں اس کے رشتے داروں اشرف اور کاشف کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران دونوں میں بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دلدار کی والدہ کی گود میں اٹھایا ہوا 4 ماہ کا پوتا شیرعلی نیچے گرگیا اور وہ سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔