خاتون کی پر اسرار ہلاکت، زہر دیئے جانے کا شبہ

خاتون کی پر اسرار ہلاکت، زہر دیئے جانے کا شبہ

لاہور (نامہ نگار) خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علا قہ صوفیہ آباد کی رہائشی تانیہ کی عدنان نامی شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز گھر میں تانیہ گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس شبہ ظاہر کیا کہ مقتولہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا ۔جبکہ پولیس نے نعش مردہ خانے بھجوا کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر بھی فرار ہے۔ اس کی گرفتاری اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔