جناح ہسپتال میں فلاحی تنظیم کے ارکان اور سکیورٹی گارڈ میں جھگڑا ، ہوائی فائرنگ

لاہور(نامہ نگار)جنا ح ہسپتال میں مریضوں میں کھانا تقسیم کرنے والی فلاحی تنظیم کے ارکان اور اور سکیورٹی گارڈ میں جھگڑا ہوگیا ۔جس کے نتیجہ میں تین افراد معمو لی زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنا ح ہسپتا ل کے سکیورٹی گارڈ علی حسن کا مریضوں میں کھانا تقسیم کرنے والی تنظیم کے لڑکوں سکندر وغیرہ سے جھگڑا ہوگیا ۔جس پرسکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ شروع کردی اور پسٹل کے بٹ اورمکے و ٹھڈے مارکر تین افراد کو معمولی زخمی کردیا۔ فائرنگ سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کوعلی حسن گرفتار کرلیا۔