بنکاک سے آنیوالے مسافر سے 50 سمگل شدہ قیمتی موبائل برآمد

لاہور ( خبر نگار ) لاہور ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بنکاک سے لاہور آنے والے مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 50 سمگل شدہ موبائل فون برآمد کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزبنکاک سے لاہور آنے والی تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 345 کے مسافر آفتاب نوازپر شک گزرنے پر کسٹم حکام نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے مختلف موبائل فون کمپنیوں کے 50 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے ۔