ڈاکوئوں کی لوٹ مار جاری، مزاحمت پر شہری کو زخمی کر دیا

ڈاکوئوں کی لوٹ مار جاری، مزاحمت پر شہری کو زخمی کر دیا

لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز بھی وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ شاہدرہ اور مریدکے میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 2افراد کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوںنے شادباغ کے علاقہ میں افتخار احمد کے گھرمیںگھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے مالیت، نواب ٹائون میں ڈاکوئوں نے رشید احمدکے گھرمیںگھس کر9لاکھ، نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے جبار قریشی کے گھرمیںگھس کر 8لاکھ، سبزہ زارمیں شفیع الرحمن کے گھرمیںگھس کر 8لاکھ، ریس کورس کے علاقے میں شعمون مسیح کے گھرمیںگھس کر6لاکھ، غازی آبادمیں شرافت کے گھر میںگھس کر 6لاکھ، شمالی چھائونی میں عرفان کے گھرمیںگھس کر 6لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے جوہر ٹائون میں مظہر سے 9لاکھ، وحدت کالونی میں آصف سے ڈھائی لاکھ، ستوکتلہ میں محمد اسلم سے سوا2لاکھ، مسلم ٹائون میں اقبال حسین کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، ڈیفنس اے میں وقاص سے ایک لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں پرویز سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، شالیمار میں اعجازسے65ہزار  اور موبائل فون،گوالمنڈی میں عباس سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میںطفیل سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں مدثر اقبال سے 8ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ستوکتلہ میں سے جاوید، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میںحمید اللہ، شیراکوٹ میں علی اختر کی گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹائون میں اشتیاق ، ڈیفنس اے میں محمد آصف، ہربنس پورہ میں خرم،کاہنہ میں انور،جوہر ٹائون میں رستم ، سبزہ زار میں نزاکت، ستوکتلہ میں ملک حیدر،گلشن راوی میں محسن ، سول لائن میں ظفر ،گڑھی شاہو میںعلی، انارکلی میں اختر،گوالمنڈی میںاصغر، یکی گیٹ میںاویس، بادامی باغ میں علی احمد، شادمان میںسعید ، پرانی انارکی میں جاوید اور مغلپورہ میں سے آصف کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ ادھر فیصل پارک شاہدرہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے بنک سے رقم لے کر آنے والے مولانا محمد اکرم کو گھر کے قریب روک کر لوٹ لیا، مزاحمت پر اسے گولی مارکر زخمی کر دیا۔