ڈکیتی، و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 5 ملزم گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر) سی آئی اے سٹی پولیس نے قتل، گن پوائنٹ پر شارع عام پرشہریوں سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بھالو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر کے ملزموں سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔