کپڑوں کو آگ لگنے سے محنت کش زندہ جل گیا

فیروزوالا (نامہ نگار) کپڑوں میں آگ لگ جانے سے ایک شخص زندہ جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ونڈالہ دیال شاہ نعیم احمد اپنے گھر میں موٹر سائیکل صاف کر رہا تھا کہ اچانک اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔