ٹریفک حادثات میں لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات میں لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر کا رہائشی 35 سالہ خالد ڈوگر بھوبتیاں روڈ پر فیکٹری میں ملازم تھا۔ گزشتہ روز وہ رائے ونڈ روڈ سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے کچل کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔ دریں اثناءباغبانپورہ محلہ شہاب پورہ سلطان محمد روڈ کا رہائشی 12 سالہ محمد ریحان داروغہ والہ چوک کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ اسے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل کر شدید ہلاک کردیا۔