ورثاءکا نہر کنارے بیٹھ کر انتظار، ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے، لڑکے کی نعش نہ مل سکی

ورثاءکا نہر کنارے بیٹھ کر انتظار، ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے، لڑکے کی نعش نہ مل سکی

لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں جمعرات کے روز نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 10 سالہ عرفان کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔ گزشتہ روز بھی متوفی کے ورثاءنہر کنارے بیٹھے روتے رہے۔ رقت آمیز مناظر سے وہاں موجود ہر شخص کی آنکھ نم ہوگئی۔ واضح رہے کہ شاہ دی کھوئی کا رہائشی 10 سالہ عرفان دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ گزشتہ روز نہر کنارے بچے کی ماں اور بہنوں کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔