ناراض لوگوں کو شامل نہ کیا گیا تو اے پی سی بے معنی ہو گی: بابر اعوان

ناراض لوگوں کو شامل نہ کیا گیا تو اے پی سی بے معنی ہو گی: بابر اعوان

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے ناراض لوگوں اور پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی سیاسی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں شامل نہ کیا گیا تو کانفرنس بے معنی ہو جائے گی۔ ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف پر آرٹیکل6 کے اطلاق کے حوالے سے قائم حکومتی کمیٹی آئین اور قانون کے مطابق نہیں۔