معمر شخص کی ہلاکت‘ بیٹوں کا بیٹی پر زہر دینے کا الزام

معمر شخص کی ہلاکت‘ بیٹوں کا بیٹی پر زہر دینے کا الزام

لاہور (سٹاف رپورٹر) باپ کی موت پر بہن بھائیوں میں جھگڑا پیدا ہو گیا۔ جائیداد ہتھیانے کےلئے ایک دوسرے پر باپ کو قتل کرنے کے الزامات لگانے پر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کےلئے بھجوا دی۔ ہر بنس پورہ مہر فےض کالونی کا رہائشی60 سالہ حاجی عبدالحئی اپنی بیٹی کے ساتھ رہتا تھا گذشتہ روز اس کا انتقال ہو گیا کو اس کے بیٹوں نے بہن کے گھر پہنچ کر شور مچانا شروع کر دیا کہ ہمارے باپ کوہماری بہن عذرا نے زہر دیکر مار ڈالا‘ جبکہ بہن عذرا کے مطابق والد کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہسپتال رپورٹ کے مطابق عبدالحئی کی موت زہر کے باعث ہو ئی۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئےنگے۔