لاہور : اڑتالیس لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ چوریاں‘ فیروزوالا میں 35 لاکھ چھین کر تاجر کو گولی مار دی گئی

لاہور : اڑتالیس لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ چوریاں‘ فیروزوالا میں 35 لاکھ چھین کر تاجر کو گولی مار دی گئی

لاہور(نامہ نگار) ڈاکوﺅںاور چوروں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے بادامی باغ میں غیاث کے اہلخانہ کو ےرغمال بنا کر 10 لاکھ، نواب ٹاﺅن میں جاوید کے گھر سے8لاکھ،گارڈن ٹاﺅن میں وحید کے گھر سے7 لاکھ، کاہنہ میں عبدالحمید کے گھر سے6لاکھ،وحدت کالونی میں ارشد کے گھر سے 5 لاکھ،پرانی انارکلی میں جمشید کے گھر سے 5 لاکھ، اسلام پورہ میں فیاض کے گھر سے5لاکھ،ملت پارک میں ناصر کے گھر سے 4 لاکھ، شادمان میں کرامت کے گھر سے4لاکھ،شیرا کوٹ میںجہانگیر کے گھر سے3لاکھ،برکی میںریاض کے گھر سے2لاکھ نشتر کالونی میں ساجد اور اسکی فیملی سے5 لاکھ،کوٹ لکھپت میں نوازش اور اسکی فیملی سے3 لاکھ،شادباغ میں نعمان اور اسکی فیملی سے2 لاکھ،شفیق آباد میں عامر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ،شاہدرہ میں ایوب اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے مانگا منڈی میں طاہر کی حویلی سے3لاکھ روپے مالیت کا سامان، اسلام پورہ میں ہارون کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلےا۔ فیکٹری ایریا سے آصف ،شاہدرہ سے شاہد،ماڈل ٹاﺅن سے زاہدکی گاڑیاں جبکہ راوی روڈ سے انور، ساندہ سے یاسر، شمالی چھاﺅنی سے اختر ،شاہدرہ ٹاﺅن سے نوازکی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔دریں اثناءفیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق کوتو کا رہائشی تاجر عباس کار پر جا رہا تھا کہ ماڑی جیلاں (مریدکے) کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے گولی مار کر زخمی کرکے 32 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ لاہور روڈ پر دھول کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سوار دکاندار تنویر کو گولی مار دی۔ لاہور روڈ کی آبادی اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے محبوب کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی‘ زیورات دیگر سامان لوٹ لیا۔ اللہ رکھا کے گھر گھس کر اس کی بیوی بچوں کو کمرے میں بند کر کے زیورات نقد رقم دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوﺅں نے سامان سے بھرا ہوا ٹرک چھین لیا۔ شرقپور کلاں کے قریب ڈاکوﺅں نے بابر سے پانچ چھترے چھین لئے۔ افتخار اور رمضان وغیرہ سے ہزاروں روپے‘ موبائل فونز دیگر سامان چھین لیا۔ مانگا منڈی سے نامہ نگار کے مطابق عظمت ٹاﺅن میں بشیر کے گھر سے 35000 روپے موبائل فون دو تولے طلائی زیورات ایک انگوٹھی‘ بالیاں اور ہار لے گئے۔