طالبہ سے اجتماعی زیادتی‘ 2 لڑکیاں اغوا

فیروزوالا (نامہ نگار) شرقپور اور کالاشاہ کاکو میں تین لڑکیاں اغوا کر لی گئیں‘ جبکہ ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور کے محنت کش کی بیٹی کو کار سواروں اشفاق اور مصطفی نے اغوا کر کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کالا شاہ کاکو میں گلفام‘ زاہد نے ساتھی کی مدد سے محلہ دار کی بیٹی کو چک 38 کالا شاہ کاکو میں اعجاز نے اپنے بھائی اور ساتھی کی مدد سے رمضان کی بیٹی کو اغوا کر لیا۔