جعلی ڈگری کیس: سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی ضمانت میں توسیع

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 12 جولائی تک توسیع کر دی۔عدالت نے ملزم کے ڈپلومے کے حوالے سے عدالت کے رو برو غلط بیانی کرنے پر پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ غلام سرور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غلام سرور کی ڈگری درست ہے۔ غلط این او سی جاری ہونے سے ابہام پیدا ہوا۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چئیرمین ڈ اکٹر شفیق نے عدالت میں غلام سرور کی ڈگری کی بابت اصل ریکارڈ پیش نہ کیا اور اس حوالے سے حقائق چھپانے کی کوشش کی۔