مغلپورہ: نہر کے کنارے سے 40 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ کے علاقہ میں 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مغلپورہ کے علاقہ میں نہر کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی جبکہ ورثاء کی تلاش جاری ہے۔