فیروزوالا: عطائیوں کے 4 کلینک‘ نجی ہسپتال سیل
فیروزوالا (نامہ نگار) صوبائی حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالا رانا محمد شکیل اسلم کی سربراہی میں ڈاکٹر عادل شہزاد نے دیگر عملے کے ہمراہ چھاپے مار کر چار میڈیکل کلینک اور دو نجی ہسپتال سیل کر دیئے۔ عطائیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانے میں مقدمات درج کر دیئے ہیں۔