گجر پورہ :قتل یا خود کشی؟ دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی نعشں برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر شوہر نے پھنڈا ڈال کر 2بچوں کی ماں کو قتل کر دیا جبکہ شوہرکا کہنا ہے کہ خاتون نے کمرے کا دروازہ بند کرکے خودکشی کی ہے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں معلوم ہوا ہے کہ گجرپورہ کے علاقہ جانی پورہ میں 25سالہ شہزادی کی شادی تنویر سے ہوئی کچھ دنوں سے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا جس پر مبینہ طور پر خاوند نے اپنے گھر والوں سے ملکر اپنی بیوی شہزادی کو گلے میں پھنڈ ا ڈال کر قتل کر دیا اور لاش پھنکے سے لٹکا کر اسے خودکشی قرار دیا جانے لگا جبکہ تنویر کا کہنا ہے کہ شہزادی نے کمرے کا دروازہ بند کرکے خودکشی کی ہے اسے قتل نہیں کیا گیا پولیس کے مطابق حالات مشکوک نظر آ رہے ہیں ۔