کار حادثے اور نوسر بازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے سے تین نوجوان ہلاک

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈیفنس بی میں تیز رفتار کار نے 26سالہ مو ٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس بی میں مو ٹر سائیکل سوار 26سالہ شخص کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا راہ گیروں نے گوکا کو ہسپتال پہنچایا اور کار ڈرائیور فیاض کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ گوگا نامی شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔ لاری اڈہ بس اسٹینڈ کے قریب 32سالہ نامعلوم اور ٹبی سٹی کے علاقہ میں28سالہ نامعلوم نوجوان کی لاشیں دیکھ کرراہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاشیں مردہ خانے بھجوا دیں لاری اڈہ اور ٹبی سٹی پولیس کے مطابق دونوں افراد کی تلاشی کے دوران کچھ بھی نہیں نکلا جس سے شبہ ہوتا ہے کہ دونوں افراد کو نوسرباروں نے نشے پلا کر لوٹا ہے اور نشے کی ذیا دتی کے باعث انکی موت ہو ئی ہے تاہم مزید کارروائی  پوسٹمارٹم رپورٹ آنے اور ورثاء کی تلاش کے بعد ہی کی جائے گی۔