ڈاکوئوں کی پولیس اہلکار پر فائرنگ جوابی کارروائی پر فرار

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ شادمان کے علاقہ میں پولیس مقابلے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال بچ گئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو محفوظ رہے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شادمان کے علاقہ میں جمعہ کی رات 2نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل پر جارہے تھے جنہیں گشت پر موجود محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل کی رفتار بڑھتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو محفوظ رہے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں ناکہ بندی کرکے ڈاکوئو ں کی تلاش شروع کی گئے۔