پولیس کے مطابق تشدد کرنیوالے ملزم آصف کو حراست میں لے لیا گیا ہے32 لاکھ سے زائد کی وارداتیں‘ کئی گھروں کا صفایا

لاہور(سٹا ف رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا  تھانہ مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکوئو ں نے مرکزی قومی بچت سے پیسے لیکر آنیوالے باپ بیٹے عارف ہاشمی اور ظہور الہی ہاشمی سے 5لاکھ روپے چھین لئے‘ حامدکے گھرسے 5لاکھ 50ہزار‘عبد الودود سے 7لاکھ روپے علی سے 4لاکھ 42ہزار‘خالد سے 3لاکھ‘ مصطفی سے 2لاکھ 25ہزار روپے‘ فیصل سے 2لاکھ روپے‘ عدنان سے 50ہزار روپے‘ کاشف سے 65ہزار روپے‘طیب سے 50ہزار‘ حسین سے 30ہزار روپے و موٹر سائیکل‘ اکرم سے 30ہزار ‘ عارف سے 50ہزار‘ذیشان سے 80ہزار  روپے  و دیگر سامان اور ان  تمام سے  موبائل چھین لئے۔ ارشد ، نوید کی گاڑیاں جبکہ  عثمان ،منظور ، رضوان ،اشرف ، فاروق ، ساجد ، شریف  اور عرفان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔