پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

لاہور (سٹاف رپورٹر) عید پر پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کا ہنگامی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ وہ آج اور کل  جیلوں کی سکیورٹی چیک کرنے کیلئے اچانک چھاپے ماریں گے۔ قبل ازیں انہوں نے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں ملاقاتیوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔