غازی آباد: چھت پر کپڑے سوکھنے ڈالتے کرنٹ لگنے سے لڑکی ہلاک

لاہور(سٹاف رپورٹر)تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی چھت پرکپڑے ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا معلوم ہوا ہے کہ تاج پورہ سکیم کی رہائشی 16 سالہ طالبہ آمنہ چھت پر کپڑے سوکھنے کیلئے ڈال رہی تھی کہ اس دوران قریب سے گزرنے والے تاروں سے ہاتھ چھو گیا جس کے نتیجے میں زور دار جھٹکا لگنے کے باعث بے ہوش ہوکر گر گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ۔