جوہر ٹائون :گیس لیکج سے ہوٹل میں آتشزدگی‘ ہزاروں روپے مالیتی سامان تباہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)جوہر ٹائون کے علاقہ میںگیس لیکج کے باعث ہوٹل میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔ گزشتہ رات گئے اچانک گیس لیکج کے باعث مقامی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے فرنیچر اور سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔